امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا دیگر علاقوں میں ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کر دیا
امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا دیگر علاقوں میں ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پرڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی اور نہ ہی اس کامطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے ، ہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے قبل سابق صدرٹرمپ نے صومالیہ اوردیگرممالک میں امریکی فوج کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی جب کہ افغانستان، شام اورعراق کے علاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملے کے لیے وائٹ ہاوس کی اجازت لینا ضروری ہوگا۔