Waqt News
Saturday | April 17, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان
  • پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا: وفاقی وزیر فواد چوہدری
  • پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت لی
  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شہداء کے بچوں کو نوکریاں اور تعلیم دلانے کا اعلان
  • چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دے دیا

الیکشن کے فیصلے اورفیٹف کے فیصلے (۲)

Mar 09, 2021 7:56 AM, March 09, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
الیکشن کے فیصلے اورفیٹف کے فیصلے (۲)

پاکستان کے اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے تئیں کوشش کی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے پاکستان کا نام واپس لینے کی درخواست کی گئی لیکن چونکہ یہ سب کچھ طے شدہ تھا اور پاکستان کا ازلی دشمن انڈیا اس ساری لابنگ کا اصل محرک تھا اس لئے پاکستان کی طرف سے سب سفارتی کوششیں رائیگاں گئیں اور نواز شریف دور میں جون 2018 میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگرچہ پاکستان اس سے پہلے بھی2013 سے 2016 تک گرے لسٹ کا حصہ رہ چکا ہے لیکن اس مرتبہ جس قدر سخت مطالبات کئے گئے ماضی میں قطعی طور پر ایسی صورتحال نہیں تھی۔ بہرحال اس وقت دنیا کے اٹھارہ ممالک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہیں۔ اسی طرح ایف اے ٹی ایف کی ایک بلیک لسٹ بھی ہے جس میں اس وقت دنیا کے دو ممالک ایران اور شمالی کوریا شامل ہیں۔جن ملکوں کو گرے لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے ان پر بین الاقوامی سطح پر مختلف نوعیت کی معاشی پابندیاں لگ سکتی ہیں جبکہ عالمی اداروں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی اسی بنیاد پر روکا جا سکتا ہے۔یعنی دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جن ملکوں کو بلیک میلنگ کا شکار کرنا ہو ایف اے ٹی ایف اس کیلئے ایک بدنام تریں فورم بن چکا ہے۔ 

کمشنر گوجرانوالہ کا سی ای اوہیلتھ کے ہمراہ کرونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ

ایف اے ٹی ایف کی طرف سے گرے لسٹ میں ڈالے جانے پرپاکستان نے ہر ممکن اقدامات کئے اور سب مطالبات پورے کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود فیٹف کا جھکائو بھارت کی طرف ہے اور اگر کہا جائے کہ یہ ادارہ اس وقت پورے طور پر انڈیا کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے تو غلط نہیں ہو گا۔ انڈیا کے ساتھ ملی بھگت سے ہی امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے انسداد منی لانڈرنگ کے ادارے کے اجلاس میں پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کئے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔یہ ادارہ اگرچہ منی لانڈرنگ کے حوالہ سے اقدامات کرتا ہے لیکن جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر تو اس طرح کا کوئی الزام ثابت ہی نہیں ہواہے۔ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے اس سلسلہ میں واضح فیصلے بھی موجود ہیں کہ جماعۃالدعوۃ کے کسی عہدیدار پر غیر قانونی فنڈنگ اور دہشت گردی کا الزام ثابت نہیں ہے لیکن طرفہ تماشا یہ ہے کہ اس کے باوجود یہ تنظیم اور اس کے ذمہ دار فیٹف کا سب سے بڑا ٹارگٹ ہیں۔ حالیہ فیصلہ میں جن تین مطالبات پر مزید عمل درآمد کیلئے زور دیا گیا ہے ان میں سب سے بڑا یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد دہشت گردوں اور ان کی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف مالی پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ انہیں فنڈز اکٹھا کرنے سے روکاجائے اور ان کے اثاثوں کی نشاندہی کر کے منجمد کیا جاسکے۔ یعنی فیٹف کا ادارہ بھی رفاہی و فلاحی تنظیموں کے خلاف کارروائی اور پاکستان پر دبائو بڑھانے کیلئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد 1267کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ اس معاملہ پر بھارتی خوشنودی کیلئے یواین کی طرف سے بھی انتہائی جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ جماعۃ الدعوۃ اور جیش محمد دونوں جماعتیں کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کھل کر حمایت کا فریضہ سرانجام دیتی رہی ہیں اور غاصب بھارت کی طرف سے ان کے خلاف ہمیشہ اعتراض بھی یہی رہا ہے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں جماعتوں پر پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت لگائی گئی ہیں، جو القاعدہ اور طالبان کے لیے بنائی گئی تھی۔

کمشنر گوجر انوالہ‘ آر پی او کی ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

 دنیا جانتی ہے کہ ان دونوں جماعتوں کا القاعدہ سے تعلق ہے اور نہ طالبان سے، تو پھر ان پر پابندیاں لگانے کا کیا جواز ہے؟ اور دوسری بات یہ کہ جب پاکستانی اعلیٰ عدالتیں جماعۃالدعوۃ، ایف آئی ایف اور حافظ محمد سعید کیخلاف تمام الزامات رد کر چکی ہیں تومحض بھارتی پروپیگنڈہ پر انہیں دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرناتو اقوام متحدہ کے اپنے ہی وضع کردہ قوانین، انسانی آزادی اور حقوق کے بھی خلاف ہے لیکن ان باتوں کی طرف کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔ یہ ایسی صورتحال ہے جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ مسلمان ملکوں اور تنظیموں کے حوالے سے انسانی حقوق کے نام پر بنائے گئے یہ عالمی ادارے کس طرح دہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

لیگی رہنما غلام دستگیر خان کے بھائی سابق میئر گوجرانوالہ غلام قادرسپردخاک

مسئلہ کشمیر سے متعلق چونکہ خود اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، اس لیے جماعۃ الدعوۃ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کرتے وقت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کا قطعا کوئی الزام نہیں لگایا گیابلکہ بھارتی پروپیگنڈے کی بنیاد پر کوئٹہ میں طالبان کا دفتر کھولنے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کر کے پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کے تحت جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں، ان کے اثاثے منجمد کرنے، اسلحہ لائسنس کی منسوخی اوربیرون ملک سفر کی پابندی کی بات کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں نظربندیوں اور گرفتاریوں کی کہیں کوئی بات نہیں کی گئی مگر پاکستان میں پکڑدھکڑ کا بازار گرم کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود فیٹف خوش نہیں ہوا  اور گرے لسٹ میں برقرار رکھا۔عجب ستم ظریفی ہے کہ سیاست دان کرپشن اور منی لانڈرنگ اور ووٹ چوری میں جیلوں میں بند کئے جائیں تو سارے اپوزیشن سیاست دان آسمان سر پراٹھالیتے ہیں، نوازشریف باہر جانے میں کامیاب ہو گئے، حمزہ کی ضمانت ہو گئی۔علی عمران مفرور ہے اور سرے محل سے ہائیڈ پارک تک کے فلیٹ اپنی جگہ پر   فیٹف کا منہ چڑا رہے ہیں۔ زرداری اور ان کی بہن کسی کونظرنہ آسکے۔گول گپے والے، فالودے والے بھی منی لانڈرنگ کے لئے آزاد ہیں اور بیرونی فنڈنگ کے کیسز الیکشن کمیشن نے دبا رکھے ہیں تاکہ فیٹف کو نظر نہ آسکیں۔فیٹف کے سامنے کشمیر کا نام لینا جرم بن گیا ہے۔ اور وہ بھی صرف چند مذہبی لیڈروں کا حالانکہ کشمیر پر بھٹو صاحب ریکا رڈ پر ہیں کہ ایک ہزار سال تک لڑوں گا، محترمہ بے نظیر نے نعرے لگائے آزادی آزادی۔ نواز شریف نے نیلا بٹ پر جوشیلی تقریر کی۔عمران خان نے جنرل اسمبلی میںکہا کہ ہم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے مگر یہ حقائق فیٹف کی نظروں میں نہیں آئے ۔ فیٹف نے کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی  جبرو ستم پر بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، تفو بر تو  اے چرخ گردوں تفو!!

گوجرانوالہ: کریک ڈاؤن‘51دکانداروں کو2لاکھ 64ہزار500کے جرمانے

کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی کسی کو نظر نہیں آتی، بھارت کی آزاد کشمیر اور پاکستان میںسر جیکل  سٹرائیکوںکی دہشت گردی پر بھی دنیا نے آنکھیںبند کر رکھی ہیں۔ ہزاروں کشمیری خواتین کی اجتماعی آبرو ریزی سے بڑھ کر کیادہشت گردی ہو سکتی ہے مگر فیٹف اس معاملے میں اندھی ہے۔ تلاشی کے بہانے لاکھوںنوجوان لا پتہ کر دیئے گئے ہیں۔ کشمیر کی آبادی کی ہیئت کو بدلا جا رہا ہے اور کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے ہولو کاسٹ سے بڑھ کر جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے مگر بھارت سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تمام کشمیری لیڈروں کو جیلوں یں ٹھونس دیا گیا، اس دھونس کو بھی دہشت گردی نہیں کہا جاتا،مودی کھلم کھلا کہتا پھرتا ہے کہ اکہتر میں مشرقی پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو دو لخت کیا گیا ۔ اب اسی انداز میں بلوچستان ،آزاد کشمیر اور گلگت کو حقوق دلوائے جائیں گے۔ یہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کھلی دھمکیاں ہیں مگر فیٹف کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ بھارت کے کلبھوشن رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مگر کون ہے جو بھارت کو گرے یابلیک لسٹ میں شامل کروا سکے۔ ایک پاکستان ہے جسے نشانے پر رکھ لیا گیا ہے۔

حافظ آباد:اراضی تنازعہ ‘ بھانجے نے ماموں کو تشددکرکے قتل کردیا

 بد قسمتی سے پاکستانی عوام کو سیاسی انتشار کا شکار بنا دیا گیا ہے  اور حکومت اور اپوزیشن کوباہم دست  و گریبان کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فیٹف  کے متعصب فیصلوں پر احتجاج تک کے لئے کسی کے پاس وقت اور فرصت ہی نہیں۔

اہل پاکستان کی بے حسی اور بے اعتنائی کا عالم یہی رہا تو فیٹف کی تلوارپاکستان کے سر پہ لٹکتی رہے گی۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

اسد اللہ غالب....انداز جہاں


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • سوشل میڈیا مضمرات : ’’مفت ویکسین ‘‘

    Apr 06, 2021
متعلقہ خبریں
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • فیصلے اگلے الیکشن کیلئے نہیں بلکہ اگلی نسل کیلئے کرنا ہوں ...

    Jun 13, 2019 | 23:52
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
  • جنسی زیادتی کے واقعات کے تدارک کیلئے مسودہ قانون کو حتمی ...

    Nov 24, 2020 | 14:03
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا ...

    Apr 16, 2021 | 23:01
  • پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے خصوصی سیل ...

    Apr 16, 2021 | 22:46
  • پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے ...

    Apr 16, 2021 | 21:33
  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شہداء کے بچوں کو نوکریاں اور تعلیم ...

    Apr 16, 2021 | 20:35
  • چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 145 ...

    Apr 16, 2021 | 20:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

    Apr 16, 2021
  • رمضان میں مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور ...

    Apr 15, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  •  اے ایچ کاردار اور فضل محمود نہ ہوتے تو کیا ...

    Apr 14, 2021
  • برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ!!!!

    Apr 14, 2021
  • 1

    ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کرپٹ مافیاز پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی اشد ضرورت ہے 

  • 2

    مذہبی تنظیم پر پابندی کا فیصلہ

  • 3

    امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ 

  • 4

    ترکی امن کانفرنس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے امریکہ طالبان جنگ بندی معاہدے پر عمل ...

  • 5

    رمضان : گرانفروشوں کی من مانیاں 

  • 1

    جمعۃ المبارک‘3 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  16؍ اپریل2021ء 

  • 2

    جمعرات ‘2 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  15؍ اپریل2021ء 

  • 3

    بدھ  ‘  1442ھ‘  14؍ اپریل2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  29شعبان المعظم   1442ھ‘  13؍ اپریل2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  28شعبان المعظم   1442ھ‘  12؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وزیراعظم اور مافیا کارٹل کا اپنا اپنا عزم 

    Apr 16, 2021
  • ’’روشن جبِیں ۔باباؔ جعفری ؒکی یادیں!‘‘

    Apr 16, 2021
  • افغان امن عمل کی کامیابی پاکستان کے بغیر ناممکن

    Apr 16, 2021
  • والدِ محترم سیّد علمدار حسین گیلانی کی یاد میں!

    Apr 16, 2021
  • ’’ مہنگائی اور زکوٰۃ ‘ ‘

    Apr 16, 2021
  •  پاک چین دوستی کے معمار مخدوم علمدار حسین گیلانی 

    Apr 16, 2021
  • وزیراعظم صاحب۔ملتانی آپ کے منتظر ہیں

    Apr 16, 2021
  • اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہو ا کر 

    Apr 16, 2021
  • شوگر سکینڈل۔ پل صراط

    Apr 16, 2021
  • بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس مستقبل کی نقشہ کشی 

    Apr 16, 2021
  • 1

    یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے

  • 2

    سوشل میڈیا کے مضر اثرات

  • 3

    سی سی پی او لاہور کی خدمت میں 

  • 4

    او آئی سی کو اب ختم کر دینا چاہیے 

  • 5

    ڈاکٹر مسیحا بنیں، انسانیت کی خدمت کریں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۱)

  • 2

    عالمگیر پیغام (۳) 

  • 3

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 4

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 5

    صبر 

  • 1

    قربانیاں

  • 2

    ہمارے نوجوانوں

  • 3

    مملکت پاکستان

  • 4

    حکومت کا پہلا فرض

  • 5

    جمہوریت

  • 1

    زمین و آسماں

  • 2

    اسلام کی روح

  • 3

    طواف و حج

  • 4

    میرا خیال ہے

  • 5

    ’’تن بہ تقدیر‘‘

منتخب
  • 1

    سرپیٹ لینے کی تیاری 

  • 2

    ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

  • 3

    وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

  • 4

    رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

  • 5

    پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    کرونا کی نئی قسم میں مبتلا 20 فی صد مریضوں کی منفی رپورٹ غلط آ رہی ہے

  • 2

    ویکسین کے مقابلے کووڈ سے بلڈ کلاٹس کا خطرہ 8 گنا بڑھ جاتا ہے، تحقیق

  • 3

    برطانیہ:تحقیقی ماہرین نے30 سیکنڈز میں کرونا وائرس کے خاتمے کی خوش خبری سنادی

  • 4

    کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

  • 5

    بریکنگ نیوز ۔۔۔

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group