احساس کی50 فیصد مراعات خواتین کیلئے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)احساس خواتین کے عالمی دن 2021 کے موقع پر پاکستان کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی بے سہارا خواتین اور لڑکیوں کی جانب سے کوویڈ19کے بعد در پیش صورت حال سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتا ہے۔ احساس پروگرام کے مطابق یہ بات بے حد ضروری ہے کہ ملک میں غریب خواتین کی بنیادی ضروریات کوپورا کیا جائے۔ لہذا، احساس اپنی 50%اضافی فوائد کی پالیسی کے ذریعے خواتین کی سماجی و معاشی تبدیلی کو یقینی بنائیگا۔احساس کے متعدد پروگراموں میں احساس کفالت، احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل، احساس نشوونما، احساس بلاسود قرضہ، احساس آمدن، احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپس سمیت مالی با اختیاری، غربت کا خاتمہ، تعلیم، ہیلتھ کیئر،ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایف اے او کی جانب سے منعقدہ ویبینار سے خطاب میں کہا کہ احساس کی 50فیصد مراعات خواتین کیلئے ہیں،احساس کفالت پروگرام 100فیصد خواتین کیلئے ہے جس سے 70 لاکھ خواتین مستفید ہونگی ،احساس کے پروگرام کی اساس خاص طور پر خواتین کی فلاح ہے ،معیشتوں اور معاشروں کے فروغ کیلئے صنفی مساوات ضروری ہے۔