پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹوکی قومی اسمبلی میں انگریزی میں تقریر پر وزیراعظم عمران خان کی تنقید چھوٹا پن ہے، بھارتی شکست کی وجہ وہاں کے سیاست دانوں کاایک نظریے پر نہ ہوناہے کیونکہ مودی جنگ اور دوسرے امن چاہتے ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف سیاستدانوں کو بلاتی ہے دوسری طرف ان کا لیڈر تنقید کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے متنازع رویے کے باوجود پارلیمنٹ میں ایک لفظ نہیں کہا اور یہ دوہرا معیار ہے کہ ایک دعوت دیتا ہے دوسرا گالیاں دیتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں قومی سیاست کرنا نہیں آئی ہے اور ان کوتقریر اس لئے سمجھ نہیں آئی کیونکہ وہ پارلیمنٹ آتے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکی تقریرمستقبل کی حکمت عملی پرتھی جوانہیں سمجھ نہیں آئی جبکہ کابینہ میں جو فیصلے کرتے ہیں وہ کسے خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں ہم نے ہمیشہ سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔بھارت کے حوالے سینئر رہنما نے کہا کہ بھارتی شکست کی وجہ وہاں کے سیاست دانوں کاایک نظریے پر نہ ہوناہے کیونکہ بھارت میں 2نظریے موجود ہیں،مودی جنگ اور دوسرے امن چاہتے ہیں، ساری پاکستانی قوم ایک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیاء میں ، ایشیاء میں اور اس خطہ کے اندر امن ہو۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38