پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رافعہ حیدر کی سر براہی میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ، ملتان روڈ انڈسٹریل ایریا اور غازی آباد میں ناقص اشیاء خوردنوش کی تیاری کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت ٹیکسٹائیل کلرزاور زائد المیعاد تیل سے نمکو اور بسکٹ تیار کرنے پر 3 معروف فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ نمکو اور بسکٹ کی تیاری میں مضر صحت ٹیکسٹائیل کلرزاور فرائی کیلئے زائدالمعیاد تیل کا استعمال کیا جا رہا تھا ۔ زائد المیعاد تیل کو ٹھکانے لگانے اور تیل تبدیل کرنے کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔اشیاء خوردونوش کی تیاری میں بغیر فلٹر کیے نلکے کا آلودہ پانی استعمال کیاجا رہا تھا۔اس صورت حال کے پیش نظر فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔ انھوں نے مزید واضع کیا کہ فیکٹریوں میں موجود بھاری مقدار میں تیار مال کو تلف کر دیا گیا۔اشیاء خوردونوش میں صرف فوڈ کلرز کے استعمال کی اجازت ہے۔ فیکٹریوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ، تیل اور گھی کی خریدو استعمال کا ریکارڈ ہونا لازم ہے۔غیر معیاری نمکواور ، بسکٹ وغیرہ سے ذیادہ تر بچے متاثر ہوتے ہیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ گھر کی بنی اشیاء خوردونوش کے استعمال کو ترجیح دیں۔ بچوں کو گھرسے لنچ بکس دے کر سکول بھیجیں ، جنک فوڈ سے بچنے کی ترغیب دیں۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہوراور اس کے گردونواح میں مزیدکارروائیوں کے دوران جوہر ٹاؤن میں واقع نورانی حلوہ پوری ریسٹورنٹ کوصفائی کے ناقص انتظامات، مضر صحت تیل کے استعمال اورورکرزکے میڈیکل نہ ہونے پرسیل کر دیا ۔علاوہ ازیں شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس، سویٹس اینڈ بیکرز،کریانہ سٹورز پر مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا۔صفائی کے ناقص انتظامات ، ورکنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی،زائدالمیعاد مشروبات فروخت کرنے اور میڈیکلز کی عدم دستیابی پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر50,000 کے جرمانے عائد کئے جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نوٹسز جاری کئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024