نوازشریف کی پراپرٹیز نکلیں، اکاؤنٹس نکلے، ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے اس وجہ سے ان کو نکالا:فواد چوہدری
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف وہی پرانا راگ الاپ رہے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پراپرٹیز نکلیں، اکاؤنٹس نکلے، ان کے بیٹے کے اکاؤنٹسے اربوں روپے نکلے اس وجہ سے ان کو نکالا ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم ان کے جواب کی منتظر ہے کہ یہ سب کہاں سے آیا؟ لیکن یہ کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایک حادثاتی سیاستدان ہیں اور تنقید عمران خان پر کر رہی ہیں۔ کیا مریم نواز نے اپنی زندگی میں ایک روپیہ بھی کمایا ہے؟ ان کے والد نے ان کو سیاست، پارٹی، پیسہ بنا کر دیا۔ مریم نواز ہمت کریں پوری قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں۔