لالا عبداللطیف بلوچ وظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )آل کراچی لالا عبدالطیف بلوچ وظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں چھ میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عثمان آباد یونین نے ایک سخت مقابلے کے بعد منیر کے گول کے بدولت پیربخش بلوچ کو 1-0سے ٹھکانے لگا دیا ، گلشن اسپورٹس اور پاک بلوچ کے درمیاں وقفے تک مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں عبداللہ نے لگاتار دو گول کرکے گلشن اسپورٹس کو 2-0سے سرخرو کیا۔ لیاری برادرز اور ینگ کلری کے درمیاں بھی شائقین فٹبال کو سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کوملا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کئے خلیق نے کھیل کے آخری لمحات میں خوبصورت گول کرکے لیاری بردرز کو 1-0سے کامیابی دلائی۔ غریب شاھ یونین نے باآسانی کلفٹن شاہین کو 4-0 سے ٹھکانے لگا دیا فاتح ٹیم کے فہد اور حسنین نے ایک ایک جبکہ اسماء نے دو بار گیند کو جال کی راہ دیکھائی ، انور عیسی اور ناکہ محمڈن کے درمیاں مقابلہ دودو گول سے برابر رہا فاتح ٹیم کے اویس شاھ اور اسد نے وقفے سے قبل ایک ایک گول اسکور کیا اسی طرح دوسرے ہاف میں مخالف ٹیم کے آصف نے مقابلہ دودو گول سے برابر کردیا۔ پنالٹی ککس میںناکہ محمڈن نے 6-5سے کامیابی اپنے نامکی۔ گذری اسٹار اور اسلم الیون ملیر کے بھی درمیاں میچ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا ، گذری اسٹار کو وقفے تک 2-1سے برتری حاصل تھی ، اسلم الیون کے رمیز نے ایک گول کی برتری دلائی لیکن گذری اسٹار کے حماد اور یاسر نے وقفے سے پہلے اسکور کو 2-1کردیا دوسرے ہاف میں اسلم الیون نے گذری اسٹار کے گول پر کئی خطرناک حملے کئے ظہیر نے گول کرکے مقابلہ دودو گول سے ہم پلہ بنادیا پنالٹی ککس میں گذری اسٹار نے 4-2سے کامیابی حاصل کرلی ۔