مغرور ہونے کا تاثر غلط،سرفراز سے کوئی اختلاف نہیں ، حسن علی
دبئی(آئی این پی) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ میرا کپتان سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں۔حسن علی نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ پاکستان کی حالیہ کامیابیوں میں حصہ ڈالنے کے بعد میں مغرور ہوگیا ہوں، میں کافی بااخلاق اور اپنے قدم زمین پر رکھنے والا انسان ہوں۔اس بارے میں ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں حسن علی نے کہاکہ میڈیا نے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، یہ میچ کی شدت کی وجہ سے رونما ہوا تھا، میں سرفراز کی بہت عزت کرتا اور ان کو اپنا بڑا بھائی مانتا ہوں۔