مختصر عدالتی خبریں
لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) نیشنل بنک کی افسروں کی یونین میں شمولیت کیخلاف درخواست پر سماعت ،وکلاء بحث کیلئے طلب ٭دو بچوں کو والد کے ساتھ رہنے کی اجازت، ماں کی درخواست خارج ٭اموات، پیدائش اور میرج سرٹیفکیٹ کے اجراء میں تاخیری حربے ، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ٭توہین عدالت کی دخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب ٭لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کی نجی گاڑیوں کا مسجد گیٹ سے داخلہ بند ٭ڈرگ کنٹرولر الائیڈ ہسپتال کے ملازم کو ترقی نہ دینے پر سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری ٭سکول ٹیچر کا شیڈولڈ فورتھ لسٹ سے نام نکالنے کیلئے درخواست پر سیکرٹری ہوم کو مؤقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم٭دو کانسٹیبلوں کو ترقی کیلئے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم ٭چارج نرس کے تبادلہ کے خلاف درخواست پر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کو فیصلہ کرنے کا حکم٭خاتون کو ہراساں کرنے سے پولیس کو روک دیا گیا ٭منشات کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ٭شوہر کے تشدد سے تنگ شالیمار کی رہائشی انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گئی٭70 لاکھ مالیت کے جعلی چیک کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج٭قتل کے مقدمے میں گواہان منحرف‘ 2 ملزم بری٭منشیات کے مجرم کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا٭ایس ایچ او نواب ٹائون کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔