آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام جاری آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ سندھ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔چپمیئن شپ کے اختتام پر سری لنکن سفیر جے نت، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایوب علوی، ڈاکٹر وسیم اکرم نے چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پرآرکنائزنگ سیکرٹری عون عباس ہاشمی، چیف ٹیکنیکل محمد اکرم خان۔ راولپنڈی ڈویڑنل باکنگ ایسو سی ایشن کے صدر سید زاہد علی شاہ اور جنرل سیکرٹری عمران علی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آرگنائزر نیایکسڈٹ کے سربراہ امانت علی کی طرف سے چیمپیئن شپ کے لئے باکسنگ کا سامان کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ گذشتہ روز فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں کھیلے گئے 49 کلوگرام مقابلوں میں پنجاب کے شیروز نے پہلی، سندھ یونیورسٹی کے صدام نے دوسری جبکہ سپیئرز یونیورسٹی کے جنید اور پشاور یونیورسٹی کے رامیش تیسری پوزیشن حاصل کی۔52 کلوگرام کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے عبدالولی نے پہلی اور سندھ یونیورسٹی کے عرجون کمار نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی شیروز نعیم کو اور لاہور گورنمنٹ یونیورسٹی سکندر مرزا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 56 کلوگرام کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے محمد شعیب نے پہلی اور سندھ یونیورسٹی کے سجاد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی محمد ذاہد خان اور لاہور گورنمنٹ یونیورسٹی محمد حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 60 کلوگرام کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سنٹرلپنجاب کے سیف علی نے پہلی اور سندھ یونیورسٹی کے عامر خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔