نومولودبچے کی نعش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد
لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔ شاہدرہ پنڈ بوہڑ والا چوک کے قریب کوڑے کے ڈھیر پر نومولود بچے کی نعش دیکھ کر کوڑا کرکٹ اٹھانے والے شخص نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کے لیے نعش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گئی ہے۔ جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔