راولپنڈی پولیس کو مطلوب ملزم کی لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام
لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال ائر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کو مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ملزم کو گرفتار کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا لاہور ائرپورٹ سے نازائرلائن کی پرواز 884 کے ذریعے ایران جانے والے علی سہیل نامی مسافر کا نام مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے گرفتار کر لیا اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔