لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ناقص کارکردگی پر ناکہ انچارجز کی سرزنش
لاہورنامہ نگار)ایس پی مجاہدوڈولفن ندیم کھوکھر نے صوبائی دار الحکومت میں قائم مستقل داخلی و خارجی راستوں کی کارکردگی کاجائزہ لیااور ناقص کارکردگی دکھانے والے ناکہ انچارجز کی سرزنش کی ۔قربان لائنز میں سیکیورٹی ناکوں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس میں انہوں نے کہا تمام اہلکار پیٹرن یونیفارم میں نظر آئیں دوران ڈیوٹی ان کے زیر استعمال اسلحہ و ایمونیشن کسی طور پر کم نہیں ہونا چاہیے۔ شہریوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں اور انہیں اس بات کا احساس دلائیں کہ چیکنگ اور تلاشی وغیرہ کو اپنی ہتک نا سمجھا جائے ۔