پاکستانی قوم حرمین شریفین کا دفاع اعزاز سمجھتی ہے: طاہراشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے امام حرم کعبہ کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آئمہ حرمین کے پاکستان آنے سے اہل پاکستان کو سعودی عرب اور ارض الحرمین الشریفین کے ساتھ اپنی عقیدت اور محبت کے اظہار موقع ملتا ہے ، پاکستانی قوم ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی اور دفاع کو اپنا فخر اور اعزاز سمجھتی ہے اور اس کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، امام حرم کعبہ آج پاکستان علماء کونسل کی طرف سے دئیے جانے والے عصرانے میں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے بھی خطاب کریں گے ۔