تحفظ ناموس رسالتؐ قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے: مولانا اللہ وسایا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ختم نبوت لائرزفورم کے زیراہتمام ختم نبوت سیمینار سیشن کورٹ بارروم میں لاہور میں منعقد ہوا۔ مولانا اللہ وسایا، قاری علیم الدین شاکر، پیر میاں محمد رضوان نفیس، سینئر نائب صدر بار مہر تنویر افتخار ایڈووکیٹ، رانا محمد شکیل ایڈووکیٹ، محمد افضل بٹ ایڈووکیٹ، وکلاء نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔