اولیاء کرام کی تعلیمات مشعل راہ ہیں: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی‘ حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔ اولیاء کرام نے انسانیت کی خدمت اور علم کے فروغ کیلئے زندگیاں وقف کیں۔ ان کی محنت کی بدولت برصغیر میں اسلام کا نور پھیلا۔