لاہور لیڈز یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کی کلاسز کا آغاز
لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی میں تعلیمی سال بہار 2018-19 کے لیے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لیے تعارفی سیشن شعبہ جات میں منعقد کیا گیا۔ مرکزی کیمپس کماہاں روڈ میں تقریب کی صدارت واپس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے کی۔ ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے نئے طلبہ و طالبات صدر و شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی کا مقصد جدید اور معیاری تعلیم سے طلبہ و طالبات کو آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ کامیاب پروفیشنل بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔