پاکستانی خواتین ہوابازی سے عسکری محاذ تک صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں: غیاث النبی طیب
لاہور (پ ر) عالمی یوم خواتین کے موقع پر پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور امیرالدین میڈیکل کالج کے زیراہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں آگاہی واک اور سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عورت صرف تعلیم اور صحت کے میدان میں ہی نہیں بلکہ جہاڑ اڑانے سے لیکر عدلیہ اور فوج کے شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہی ہے۔ ہمارے پیارے نبیؐ کی تعلیمات کی روشنی میں خواتین گھر کی چاردیواری سے لیکر جنگ کے عملی میدان تک اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں۔