پاکستان کی 51فیصد آبادی کو مفلوج کرکے گھروں میں نہیں بٹھایا جاسکتا: عبدالعلیم خان ‘اعجاز چودھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے تحریک پاکستان میں بے مثال کردار ادا کیا ۔ پاکستان کی 51فیصد آبادی کو مفلوج کر کے گھروں میں نہیں بٹھایا جا سکتا۔اعجاز چوہدری نے خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نواز شریف سیکیورٹی رسک بن چکے ،ن لیگ کے وزراء نا اہل کی ڈائریکشن پر اداروں کی تذلیل کر رہے ہیں۔،نواز شریف اور توہین عدالت کے مرتکب جملہ وزراء اور عہدیداروں کو نہال ہاشمی کی طرح جیل کی سزا ہونی چاہیے ۔ن لیگ نے کرپشن ،لوٹ کھسوٹ اور لاقانونیت کے منفی کلچر کو پروان چڑھایا ۔