امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے
واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج جمعہ سے براعظم افریقہ کا پہلا سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی پہلی منزل ایتھوپیا ہو گی،جہاں وہ افریقی یونین کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،جس کے بعد وہ کینیا، جبوتی، چاڈ اور نائیجیریا بھی جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران وہ سکیورٹی معاملات پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔اس خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔