امریکہ: شمال مشرقی علاقوں کوموسم سرما کے ایک اور طوفان کاخطرہ
نیو یارک (صباح نیوز)امریکا کے شمال مشرقی علاقوں کو موسم سرما کے ایک اورطوفان کاخطرہ ہے، فلاڈیلفیا سے بوسٹن تک کے علاقوں میں برف باری اور تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ریاست میساچیوسٹس کے ساحل پر بلند لہروں اور تیز ہواوں نے طوفان کے آنے کی خبر دے دی ہے۔جہاں بلند لہر کنارے پر بنے گھروں سے ٹکرا گئیں، طوفان کے پیش نظر فلاڈیلفیا سے بوسٹن تک کے علاقوں میں وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ وارننگ کا دائرہ کار نیو جرسی، رہوڈ آئی لینڈ، میسا چیوسٹس، ورمونٹ، نیو ہیمشائر تک بڑھا دیا گیا ہے، برف باری کا سلسلہ آج (جمعہ) تک جاری رہنے کا امکان ہے، نیو یارک میں شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہیں۔