بینظیر ائیرپورٹ پر مسافر کے سامان سے پستول کی19 گولیاں برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 30 بور پستول کی19 گولیاں برآمد ہونے پر اسے حراست میں لے لیا گیا مسافر عبدالرحمٰن پرواز نمبرNL - 719 کے ذریعے جدہ روانگی کیلئے ائرپورٹ پہنچا تو چیکنگ کے دوران اس کے سامان سے یہ گولیاں برآمد ہوگئیں جس پر اسے تھانہ ائرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔