اڈیالہ جیل میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی موک ایکسرسائز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں دہشت گردی کے خطرے سمیت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اداروں نے جمعرات کو موک ایکسرسائز کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اللہ گوندل نے سیکیورٹی اداروں کی ٹیموں کی جیل آمد پر ان کا استقبال کیا ایس اینڈ سی ٹی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی ، پاکستان آرمی کے لائٹ کمانڈوز ، سی سی ایف کمانڈوز اور ڈی ایس آر پاکستان رینجرز کی زیر سرپرستی جنگی خطوط پر ملٹی ایجنسیز موک ایکسرسائز کی اس دوران جیل کے ہنگامی الارم بجا دیئے گئے سوا گھنٹے پر محیط موک ایکسرسائز دن بارہ بجے سے دن ڈیڑھ بجے تک کی گئی جس میں165 جیل افسران و اہلکاران ایس اینڈ سی ٹی ہیڈکوارٹڑز کے ریسکیو کیو آر ایف ، سی سی ایف کے50 کمانڈوز اور39 لائٹ کمانڈوز پاکستان آرمی سیکٹرVII کے 12 کمانڈوز ، پاکستان رینجرز کے58 جوانوں ، پنجاب پولیس اور ٹریفک کے44 اہلکاروں ایلیٹ پولیس فورس سیکشن کے دس کمانڈوز ، سی ٹی ڈی کے سات جوان ، پاکستان بم ڈسپوزل سلکواڈ کے پانچ اہلکاروان ، آرمی ڈاگ سینٹرسپیشل ٹیم کے ہمراہ سنیفر ڈاگز ، ریسکیو1122 سٹی فائر بریگیڈ کے9 اہلکاروں ، سپیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے موک ایکسرسائز میں حصہ لیا موک ایکسر سائز میں زیر تعمیر فیملی رومز اور زیر تعمیر رہائشگاہوں کے ایریا میں فرضی ہنگامی صورتحال اور دہشتگردی کی صورتحال پیدا کی گئی مذکورہ بالا تمام تر کیو آر ایف اور ریسکیوٹیموں نے پہلے سے مرتب کردہ ایس او پی کے مطابق حکمت عملی اختیار کی اور ردعمل کیا جائے وقوعہ کا گھیرائو اور انخلاء کیا جیل میں اس موک ایکسرسائز کی بہت حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طور پر نمٹا جاسکے ۔