پنجاب حکومت نے معاملات سنجیدگی سے لینے کی بجائے بے حسی کا مظاہرہ کیا، زاہد بختاوری
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کی فارما ٹریڈ و انڈسٹری کا حکومت کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے12 مارچ بروز سوموار کو راولپنڈی میں پنجاب کنونشن جس میں غیر معینہ مدتی ہڑتال، دھرنے، تحریری معاہدے اور وعدوں کی خلاف ورزی پرآئین آرٹیکل 62 / 63 کے تحت چار صوبائی وزراء کے خلا ف قانونی چارہ جوئی آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کیلئے دستخطی مہم اور پنجاب کی تاجر برادری کا مسلم لیگ ن کے جلسوں اور انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے جیسے اہم معاملات پر حتمی فیصلوں کیلئے طلب کر لیا ہے گذشتہ روز فارما ٹریڈ و انڈسٹری پنجاب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس زیر صدارت زاہد بختاوری اور زیر سرپرستی ارشد اعوان میں کیا گیا اجلاس میں راولپنڈی سے خواجہ اسد چوہدری عمران رشید چوہدری منور ذکریا قریشی نور وارث کا شف ریاض لاہور سے چوہدری نثار ملک ریاض احمد ملتان سے اختر بٹ محمد جاوید فیصل آباد سے عمران انور سرگودھا سے حاجی ارشد کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلا س میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈرگ ایکٹ 2017 ء میں پنجاب حکومت نے معاملات کو سنجیدگی سے لینے کی بجائے ا نتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدے اور وعدوں کی خلاف ورزی اور تاخیری حربے استعما ل کر کے نہ صرف فارما ٹریڈ و انڈسٹری کے تاجروں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے بلکہ پنجاب کی عوام کو بھی تکلیف اور ذہنی پریشانی میں مبتلا کرکے علاج و معالجے کی سہولتوں سے محروم کرنے جیسی گھنائونی سازش کے مرتکب ہو چکے ہیں اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین زاہد بختاوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے متفقہ آئینی بل کو پنجاب اسمبلی سے فوری منظور کروائے اور اب ہم نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ ہے ہم احتجاج کا ہر آپشن استعمال کرینگے اور اس کیلئے 12 مارچ بروز سوموارکو راولپنڈی کے مقامہ ہوٹل میں فارما ٹریڈ و انڈسٹری کا پنجاب کنونشن طلب کر لیا ہے جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کی ایسوسی ایشنوں کے عہدیدار و ممبران شرکت کریںگے جس میں فارما ٹریڈ و انڈسٹری غیر معینہ مدتی ہڑتال لاہور میں پنجاب ہائوس اور ضلع میں کمشنر و ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کے سامنے دھرنے چار صوبائی وزراء کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 / 63 کے تحت قانونی چارہ جوئی آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کیلئے دستخطی مہم اور پنجاب کی تاجر برادری کا مسلم لیگ ن کے جلسوں اور انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے جیسے اہم معاملات پر حتمی فیصلوں کیے جائینگے۔