دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوخاتون کار سوار سے طلائی زیورات چھین کر فرار
راولپنڈی ،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ویسٹریج کو مسماۃشہنازاختر نے بتایا کہ میری گاڑی روک کر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کو ناصر اللہ نے بتایا کہ میں رکشے میں سوارتھا دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے بیگ چھین لیا جس میں دس لاکھ روپے کی نقدی تھی تھانہ ریس کورس کو حاجی منظورحسین نے بتایا کہ مدعی کی گاڑی نمبرRIT - 9291 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو محمد عمران نے بتایا کہ میں پیدل جا رہا تھادو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے اڑہائی ہزار روپے اور قیمتی کاغذات چھین کر لے گئے تھانہ سول لائن کو امجد امیر نے بتایا کہ مدعی کا موٹر سائیکل نمبرRIL - 2989 چوری ہوگیا تھانہ شہزاد ٹائون کو غضنفر علی نے بتایا کہ پنجگراں میںمیرے گھر سے نقدی ، انعامی بانڈز اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ نون کو بشیراں بی بی نے بتایا کہ رحمٰن ٹائون میں میرے گھر کے کنڈے توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ ترنول کو اذان سعید نے بتایا کہ ڈھوک عباسی میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIQ - 6765 چوری ہوگیاتھانہ آئی نائن کو محمد فیصل نے بتایا کہ سیکٹر آئی ایٹ میں مجھے محمد حسین نے گاڑیوں کے لین دین پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک نے ڈس آنر کردیا ۔