خو اتین کی شرکت کے بغیرکو ئی معاشرہ تر قی نہیں کر سکتا ،سلطان اعظم تیموری
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ ملکی تر قی میں خو اتین کا اہم کر دار ہے خو اتین کی شرکت کے بغیرکو ئی بھی معاشرہ تر قی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنا ٹا رگٹ حا صل کر سکتا ہے خو اتین کا ہما ر ے معاشرے میں بہت منفرد رول ہے انہوں نے یہ بات جمعرات کو پولیس لا ئن ہیڈ کوارٹرزمیں خو اتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی سیکور ٹی وقار احمد چوہان ، ڈی آئی جی حلینہ اقبا ل سعید ، سفارتکاروں، پنجا ب پولیس، مو ٹر وے پولیس کی خواتین سمیت تاجر برادری کے نما ئند ئو ں نے شرکت کی تقریب کے آ غاز سے پہلے خو اتین کے چاق و چو بند دستے نے آئی جی کو سلا می پیش کی جس کے بعد اسلام آ باد پولیس کے مختلف شعبو ں میں خو اتین کی ورکنگ کے حو الے سے ٹیبلو بھی پیش کئے گئے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ ملک کی تر قی میں خو اتین کا اہم کر دار ہے اورفورسز میں خو اتین کے کر دار اور خدما ت پر فخر ہے اسلام آ باد پولیس میں خو اتین فورس کی تعداد 2.5فیصد ہے جن کا زیا دہ تر حصہ آ پر یشن ڈویثرن میں تعینا ت ہے اور مردانہ پولیس کے ہمر اہ فرائض سرانجا م دے رہی ہیں اسلام آ باد پولیس نے خو اتین کی بہتر ی کیلئے بہت سے اقداما ت اٹھا ئے ہیں ویمن تھانہ 1994ء میں قائم کیا گیا جہا ں تما م سٹا ف کانسٹیبل سے ایس ایچ او تک خو اتین پر مشتمل ہے وہ ہر قسم کی تفتیش اور مقدما ت کے متعلق دوسرے امو ر خو د سر انجام دیتی ہیں یہا ں خو اتین کیلئے پولیس لا ئن میں علیحدہ ہا سٹل اور دیگر سہو لیات مہیا کی گئی ہیں ویمن پولیس کیلئے ٹر انسپو ر ٹ کی سہو لت بھی مہیا کی گئی ہے جس سے وہ آ سانی سے اپنے دئیے گئے پو ائنٹ پر پہنچ سکتی ہیں ،ان کی جسما نی صحت کو فٹ رکھنے کیلئے پولیس لا ئن میں ایک جم بنا یا گیا ہے اسلام آ باد پولیس میں خو اتین کی پر ومو شن کو بھی بر ابر ی کی سطح پر دیکھا جا تا ہے اور اس سلسلہ میں کو ئی فرق روانہیں رکھا جا تا اس مو قع پرڈی آئی جی حلینہ اقبا ل سعید نے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں اہم رول ہے کو ئی بھی معاشر ے خو اتین کی نما ئند گی کے بغیر مکمل نہیں ، خو اتین کا کر دار ایک بیٹی ، ایک ما ں ، ایک بہن ، ایک بیو ی اور ایک گھر کے طو ر پر جا نا جا تا ہے خو اتین کے بغیر ملکی تر قی نا ممکن ہے خو اتین مردوں کے شا نہ بشانہ کا م کر تے ہو ئے کا میا بی سے ہمکنا ر کر سکتی ہیں تقریب کے دوران اسلام آباد پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین پولیس افسران کو شیلڈز بھی دی گئیں۔