اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات جی ٹین فور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب
اسلا م آباد (نامہ نگار) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات (پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں مو ٹر و ے پو لیس کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات حسنات احمد قریشی اور ڈی آئی جی موٹر وے پولیس محمد عمر شیخ تھے ۔ اسلام آباد کے 14 سے زائد تعلیمی اداروں کی طا لبا ت نے اس میں شر کت کی ،اس موقع پر اردو ا ورانگر یز ی تقر یر ی مقابلے ،اور نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا منصفین کے فر ائض ماڈل کالج کے ڈاکٹر شیر علی ، پروفیسر عتیق الرحمن بٹ اور پروفیسر عامر رشید شیخ نے انجام دیئے۔ ماڈل کالج برائے طالبات نے تقاریر کی ۔ پہلی انعام کی حقدار I-10/3 ترلائی ، بہارہ کہو، مقابلے میں نو ر فا طمہ ،صبیہ اعجا ز اور فا طمہ بی بی نے انعا ما ت حا صل کیے صیبا اعجا ز ایف سیو ن ٹو ،فا طمہ نو ر آ ئی ٹین تھر ی، اور نو ر فا طمہ آ ئی ٹین فو ر نے با لترتیب اوک دوئم اور سوئم انعا ما ت حاصل کیے میزبا ن کا لج ،ایف سیو ن ٹو کا لج اور مارگلہ کالج کی طالبات نے نغمے پیش کیے جن میں خواتین کی اہمیت مختلف زاویوں سے بیان کی۔ اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور کی طالبات نے خصوصی طور پر اساتذہ،وکیل ، انجینئر ، نرس ، پائلٹ ، ڈاکٹر ، جرنلسٹ کے لباس میں مزین خواتین کے ہر میدان میں عورتوں کی نمایا ں کارکردگی کا اظہار بہت عمدہ انداز میں پیش کیا۔ ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی اور ڈی ائی جی موٹروے پولیس محمد عمر شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہ خواتین کو مردوں سے ذیادہ ذہین ، مستعد اور قابل قدر ہو تی ہیں آ ج کے دور میں خواتین کسی بھی طر ح مر دوں سے کم نہیں اور پا کستا ن کے بے شما ر اداروں میں خواتین سر بر اہ کی حثیت سے اپنے فر ائض سر انجا م د ے ر ہی ہیں انہوں نے کہا کہ مو ٹر وے پو لیس خواتین کو ڈراہیونگ کے قوانین سکھانے میں زیادہ دلچسپی لے ر ہی کیونکہ ایک سکول جا نے والی بچی سے لے کر دادی بننے تک خواتین گا ڑ ی میں سفر کر تی ہے حسنات قریشی نے کہا کہ ما ڈ ل کا لج جی ٹین فو ر تعلیمی اور غیر نصابی سر گر میوں میں نمبر ون ادارہ ہے ، تقر یب کے اختتا م پر مہمانا ن خصو صی کو کا لج کا نشا ن پیش کیا گیا۔