ناقص صفائی،گلور یاجینز ،سلیمان چکن ،بلال ریسٹورنٹ ،کے پی کے نان سنٹر ،زبیر فش شاپ کو جرمانہ
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر)کینٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ برانچ کے عملے کی کاروائی غیر معیاری صفائی پر 31 ہزار جرمانہ اور 18 عدد نوٹسز جاری کر دئیے۔ تر جما ن کینٹ بو رڈ قیصر محمو د کے مطا بق فوڈ برانچ کے عملے نے مال روڈ،افشاں کالونی ،اور مصریال روڈکے علاقے میں موجود گلور یاجینز کو غیر معیاری پر 10 ہزار جرمانہ کیا گیا ،سلیمان چکن شاپ کو غیر معیاری صفائی پر 1ہزار جرمانہ کیا گیا ،بلال ریسٹورنٹ کو غیر معیاری پر 1ہزار جرمانہ کیا گیا ،کے پی کے نان سنٹر کو غیر معیاری صفائی پر 1ہزار جر مانہ کیا گیا اور زبیر فش شاپ کو غیر معیاری صفائی پر1 ہزار جر مانہ کیا گیا ،علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی میں 18 عدد نوٹس جاری کیے ،اور مختلف کھانے پینے کی دکانوں سے کھا نے پینے کے21 نمونہ جات حاصل کیے گئے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔مزید براں کینٹ جوڈیشل مجسٹریٹ نے23PF ایکٹ کے تحت17ہزار جرمانہ کیا ۔