لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے موبائل چارجنگ پوائنٹس قائم
لاہور (پ ر) مسافروں کی سہولت کیلئے لاہور ریلوے سٹیشن پر موبائل چار جنگ پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں مسافر اپنے موبائل 24 گھنٹے چارج کر سکتے ہیں اس کے علاوہ موبائل چارجنگ کی سہولت تمام بڑی ٹرینوں میں بھی دی گئی ہے۔ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ ریل مسافر پاکستان ریلوے کا اثاثہ ہیں تاہم لاہو ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو چیئرز وہیل چیئرز بنچ فینز، صاف پانی، صاف ستھرے ٹوائلٹس پلیٹ فارمز پر صفائی کا بہترین انتظام ائرکنڈیشنڈ ویٹنگ رومز، ایل سی ڈیز 24 گھنٹے انکوائری کی سہولت مارکیٹ ریٹ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی جیسی سہولیات پہلے ہی دی گئی ہیں دریں اثناء ریلوے لاہور ڈویژن کے آفیسرز سے گفتگو کے دوران ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے سفیان سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ریلوے اولڈ انجن شیڈ میں لگائے گئے۔