راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم امراض گردوں کے موقع پر واک
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمعرات کو عالمی یوم امراض گردوں کے موقع پر واک کا انتظام کیا جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے کی واک میں فیکلٹی اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گردوں کے امراض کے حوالے سے آگاہی نعرے درج تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ گردے انسان کی صحتمند زندگی کی ضمانت ہوتے ہیں ہم اپنی ناسمجھی سے اس نعمت خدا وندی کی ناشکری کے مرتکب ہوتے ہیں گردے خون سے خطرناک مواد کو جسم سے خارج کرتے ہیں تاکہ ہم ان کے نقصانات سے محفوظ رہیں گردوں کے امراض چالیس فیصد افراد میں ہوتے ہیں شوگر گردوں کی خرابی کی پہلی اور ہائی بلڈ پریشردوسری وجہ ہوتے ہیں سادہ خوراک ، مناسب ورزش اور وقت پر بیماریوں کی تشخیص سے ہم اپنے گردوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔