اقتصادی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے: سردار شیر علی گورچانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کے عملی میدان میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بناکرخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیرکیا جا سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے خواتین کے تحفظ، عزت و احترام میں اضافے اور انہیں معاشرے میں باوقار مقام دلانے کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے وضع کردہ پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔