بہاری کالونی میں حساس اداروں کا گرینڈ سرچ آپریشن، دو مشکوک افرادگرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے بہاری کالونی میں جمعرات کو حساس اداروں نے گرینڈ سرچ آپریشن کیا اس دوران دو مشکوک افراد حراست میں لے لئے گئے جنہیں تفتیش کیلئے تھانہ صادق آ باد منتقل کردیا گیا آپریشن کے دوران حساس اداروں نے 105 گھروں کی تلااشی لی جبکہ 390 افراد کے شناختی کوائف چیک کئے گئے۔