ایوان بالا: پارلیمانی سال کا آج آخری اجلاس ہوگا‘ ظفرالحق خطاب کرینگے
اسلام آباد (وقائع نگار) سینٹ کا آج بروز جمعہ کو پارلیمانی سال کا آخری اجلاس ہو گا جس سے قائد ایوان راجہ ظفر الحق بھی خطاب کریں گے جس کے بعد ریٹائر ہونے والے 52 سینیٹر سبکدوش ہو جائیں گے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ کے ارکان سے درخواست کی ہے وہ آج کے سیشن میں ضرور تشریف لائیں ۔