جڑانوالہ: بنک سے کیش لے کر جانیوالی شوگرملز وین پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 گارڈ، کیشیئر قتل
جڑانوالہ+ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ (نمائندہ خصوصی) جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں شوگر ملز کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے حسین شوگر ملز کے 2سکیورٹی گارڈ وکیشئر قتل، ڈکیتی میں تہرے قتل پر شہر بھر میں خوف و ہراس ، وقوعہ پر موجود لوگ دکانیں کھل چھوڑ کر بھا گگئے۔ ڈرائیور سمیت2افراد زخمی ، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل۔ ڈاکو سکیورٹی گارڈز سے ایک کروڑ 10لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار۔ پولیس تاخیر سے پہنچی تاحال ڈاکو گرفتار نہ ہو سکے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود میں حسین شوگر ملز کے کیشئر محمد سردار ، محمد یونس ، سکیورٹی گارڈ یٰسین ، محمد ایوب ، ڈرائیور شوکت علی کے ہمراہ کیری ڈبہ نمبری LED 8527میں سوار ہو کر نجی بنکوں سے ایک کروڑ 10لاکھ روپے نقدی لے کر حسین شوگر ملز کی طرف آرہے تھے کہ ریلوے پھاٹک کے قریب پیچھے سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکو نے ان کو روک لیا اور سکیورٹی گارڈزسمیت تمام افراد پر شدید فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر سکیورٹی گارڈ یٰسین، محمد ایوب، کیشئر محمد سردار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ محمد یونس ،ڈرائیور شوکت علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سردار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پر علاقہ میں خوف و ہراس لوگ دکانیں کھول کر فرار۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ سٹی پولیس وقوعہ پر گھنٹوں سے تاخیر سے پہنچی ۔ دوسری طرف شوگر ملز انتظامیہ نے ڈکیتی کی واردات پر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈز یٰسین 4بچوں جبکہ محمدایوب 3بچوں کا با پ بتایا جاتا ہے۔ مقتولین کے اہل خانہ ہسپتال پہنچنے پر غشی کے دورے ۔ علاوہ ازیں منیر احمد ساکن 363گ ب رات گئے ڈیرہ پر مال مویشیوں کی رکھوالی کے لیے سویاہو ا تھا ڈاکوئوں کا گروہ اندر داخل ہوا مزاحمت کرنے پر منیر احمد کو گولی مار کر زخمی کر ڈالااور وہاں سے قیمتی مویشی کھول کر لے گئے ۔ 107ر۔ب کازوار حسین اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبری FDQ 7591پر سوار جا رہا تھا کہ 4ڈاکوئوںنے موٹر سائیکل ، نقدی چھین لی، ستارہ کیمیکلز کے قریب مسلح ڈاکوئوںنے سرفراز سے بلا نمبری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔