افغان سفیر کا اسحاق ڈار کو فون‘ خیریت دریافت کی
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میںافغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہاکہ میری اپنے بہت اچھے دوست اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بات ہوئی ہے جس میں انکی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔