سرائے مغل: غربت کے باعث گھریلو نا چاقی پر تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا
سرائے مغل+قصور(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) گھریلو نا چاقی پر خاوند نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی ،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں منڈیالی میں گذشتہ رات خاوند محمد شفیع اپنے کسی کام کے بہانے بیوی عظمی بی بی کو باہر بلایا آتے ہی اس نے تیز دھار آلے سے اسکے گلے پر وار کیا شور سن کراسکی بڑی بیٹی آمنہ ماں کو بچانے آ گے بڑھی تو سفاک باپ نے اسے ڈرا دھمکا کر کمرے میں بند کر دیا اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کرنا شروع کر دیا ۔ماں کی آوز سن کر چاروںبچے اندر سے اپنے باپ کوخد ا اور رسول ﷺ کے واسطے دیتے رہے مگر ظالم باپ نے انکی ایک نہ سنی اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا ۔وجہ عناد یہ تھی کہ غربت کی وجہ سے انکے گھر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ مقتولہ کے بھائی کاشف کی رپورٹ پر تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔