طالبان افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش قبول کریں: یو این مندوب
نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کے مندوب برائے افغانستان نے طالبان کو براہ راست بات چیت کی پیشکش کر دی۔ ترامچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش ٹیبل پر ہے طالبان آگے آئیں اور افغان حکومت سے براہ راست بات کریں۔ بات چیت سے ملک اور عوام میں امن کو یقینی بنائیں۔ سیاسی رہنماؤں کو قومی مفاد کو بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے۔