لائن سٹاف کی زندگیوں کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، باسط زمان احمد
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹوآئیسکو باسط زمان احمدنے کہا ہے کہ آئیسکو پاکستان کی تمام تقسیم کا ر کمپنیوں میں نمبر ون کمپنی ہے تو اس میں ہمارے لائن سٹاف کی کاوشوں اور اُن کی محنت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کہ گزشتہ روز آئیسکو ہیڈ آفس میں سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی منیجر سیفٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ آئیسکو میں لائن سٹاف کی جانوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ لائن سٹاف کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ۔ آئیسکو چیف نے مزید کہا کہ لائن سٹاف کی زندگیوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔آئیسکو چیف نے کہاکہ زند گی قدرت کا انمول تحفہ ہے اور زندگی صرف ایک بار ملتی ہے اس کی قدر کریں ۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ سب سے پہلے اپنی جان کو مقدم جانیں اور تمام حفاظتی اقدامات اختیار کر نے کے بعد لائن پر کام کریں۔