اوپن یونیورسٹی حصول تعلیم کیلئے خواتین کی اولین ترجیح بن چکی ، شاہد صدیقی
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد صدیقی نے کہا ہے کہ اوپن یونیوسٹی پاکستان بھر میں خواتین کو بنیادی خواندگی سے پی ایچ ڈی تک تعلیم و تربیت کی سہولتیں فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا قومی ادارہ ہے اور اوپن یونیورسٹی تعلیم و تربیت کے حصول کے لئے ملک بھر کی خواتین کی اولین ترجیح بن چکی ہے ٗ یونیورسٹی کے 13لاکھ سے زائد طلبہ میں 57 فیصد طالبات ہیں اور یہ تناسب خواتین کو تعلیمی نیٹ میں لانے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ۔