برطانوی ہائی کمشن کا ہر سال عاصمہ جہانگیر سکالرشپ دینے کا اعلان
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برطانوی ہائی کمشن نے سالانہ عاصمہ جہانگیر سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ سکالرشپ پاکستان کی کسی خاتون کو دیا جائے گا جو شیوننگ سکالرشپ کے تحت برطانیہ میں تعلیم حاصل کر چکی ہو گی۔شیوننگ سکالرشپس ان افراد کو دیئے جاتے ہیں جو باصلاحیت اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کی جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر سکالرشپ کا اس سال اگست میں اعلان کیا جائے گا۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم اپنے شیوننگ پروگرام میں عاصمہ جہانگیر کے نام سے سکالرشپ کو منسوب کر رہے ہیں اس ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ سکالرشپ اس خاتون سکالر کو دیا جائیگا جو شیوننگ پروگرام کے لئے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرے گی۔