دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر ثاقب فارک نے گزشتہ روز دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں دفاعی صنعت کے میدان میں تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کا نقطٔہ نظر مستقبل میں بوسنیا سے تعلقات بڑھانے کے لئے ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان ایک قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے جو دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے اور متنوع کرنے کے لیے موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔