فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار خیبر ایجنسی سے 4سینیٹر زمنتخب
خیبر ایجنسی ( صباح نیوز)فاٹاکی تاریخ میں پہلی بار چار سینیٹرز خیبر ایجنسی سے منتخب ہو گئے ہیں سینٹ اور قومی اسمبلی میں چھ ممبرز خیبر ایجنسی سے ہیں 2003سے باڑہ کو سینٹ کی سیٹ ملتی رہی ہے اور اب 2024تک باڑہ سے سینیٹرز رہیںگے 2003میں حمیداللہ جان آفریدی سینیٹرمنتخب ہو گئے تھے جبکہ 2005حمیداللہ جان آفریدی نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو ئے اس دوران ایک سال کیلئے ناصر خان سینٹر منتخب ہوئے جبکہ اس کے بعد حاجی خان سینیٹر منتخب ہو گئے اس وقت خیبر ایجنسی سے چار سینیٹرز مرزا ،ایوب ،تاج محمد اور مومین خان ہیں ایو ب آفریدی خیبر پی کے سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہو گئے ہیں لیکن انکا تعلق بھی باڑہ خیبر ایجنسی سے ہے۔ مرزا اور ایوب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے دونوں کاروباری شخصیات اور پشاور زلمی کے مالک کے چچازاد بھائی ہیں ۔ سینیٹر تا ج محمد آفرید ی خیبر ایجنسی جمرود سے ہیں اور وہ ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ گل کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ 2015 میں سینٹر منتخب ہو گئے تھے۔