130 کروڑ صرف علاج پر
مکرمی! اخباری اطلاعات کے مطابق پاکستانی مشنز نے صرف دو سال میں 130کروڑ خرچ کرڈالے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ مشن نے 21کروڑ، واشنگٹن 18کروڑ، نیویارک 4کروڑ اور باقی دیگرملکوں میں خرچ کئے گئے ۔ اتنے بڑے اخراجات دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے ہمارے تمام سفارت خانے بیماروں سے سے بھرے پڑے ہیں سب سفارتی اہلکار بغیر میڈیکل ٹیسٹ کے سفارت خانوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سفارتی مشنز پر صرف 130کروڑ خرچ علاج پر کر دئیے باقی اخراجات نہ جانے کتنے ہوں گے۔ ان کی تنخواہیں دیگرالاؤنسزکا شمار کوئی نہیں اس کے مقابلے میں مایوس کن کارکردگی کہ دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بھی پوری طرح بے نقاب نہ کر سکے ۔نیب اور چیف جسٹس آف پاکستان کیا ایسے اخراجات کا بھی جائزہ لیں گے سمجھ نہیں آتا کہ قرضوں میں جکڑے ہوئے ملک میں اس قدر لوٹ مار کا بازار کیوں گرم ہے۔ ملکی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے ۔Eob کے ریٹائرڈ ملازمین پانچ ہزار روپے ماہانہ پنشن پر گزارہ کر رہے ہیں اور ان کو کسی بھی قسم کے علاج معالجے کی سہولت بھی میسرنہیں۔ (راؤ محمد محفوظ آسی ٹاؤن شپ لاہور)