کوک سٹوڈیو کے سیزن 11 میں نئے پروڈیوسرز علی حمزہ اور زوہیب قاضی کا خیرمقدم
لاہور (پ ر)کوک سٹوڈیو جولائی میں11ویں سیزن میںہم وطنوں کو موسیقی سے روشناس کرانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔بہترین کارکردگی کا اعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ اسکی حقیقی موسیقی کا اعتراف دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں کیا گیا۔ نئے پروڈیوسرز کے طور پر علی حمزہ اور ذوہیب قاضی کا خیرمقدم کرتا ہے۔یہ پلیٹ فارم بے مثال کامیابی حاصل کر چکا ہے اور اسے اب تک مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد بار ملاحظہ کیا جاچکا ہے۔ اس کے یو ٹیوب پر 3 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں جس کی وجہ سے یہ پاکستان کا سب سے بڑا یوٹیوب چینل بن گیا ہے۔ کوک سٹوڈیو اپنے سیزن 11 میں علی حمزہ کا میوزک انڈسٹری کا تجربہ تقریباً دو دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ میوزک بینڈ نوری کے بانی رکن ہیں۔ ان کے پہلے البم کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اپنی نوعیت کے اعتبار سے انہوں نے پہلی بار پاکستانی مین سٹریم میں پاپ راک میوزک کی صنف متعارف کرائی۔ اس کے ساتھ اس البم نے پاکستان کے نوجوانوں کو ترویج دی کہ وہ اپنے اور دوسروں کے لئے کچھ قابل ذکر کام کرنے کی ذمہ داری اٹھائیں۔ ان کی حالیہ کامیابی کوک سٹوڈیو سیزن 10 کے دوران میوزک کے ماہر کے طور پر دیکھی گئی جہاں ان کے اوریجنل گانے 'تنک دھن' کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سیزن 11 کے دوسرے پروڈیوسر ذوہیب قاضی ہیں جو کوک سٹوڈیو کے ساتھ گزشتہ سات سال سے زائد عرصے سے وابستہ ہیں اور سیزن 7 سے سیزن 9 تک جنرل منیجر اور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر رہے۔ سال 2017 میں زوہیب نے کوک سٹوڈیو سے وقفہ لیا تاکہ وہ سفری انداز کے میوزک البم کے ذریعے پاکستانی فوک میوزک سے واپس جڑ سکیں۔ سیزن 11 پاپ، راک، فوک اور صوفی سمیت مختلف اصناف کے گلوکاروں کی لائیو پرفارمنس پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ کوک سٹوڈیو کی اس اہم پیشرفت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "کوک سٹوڈیو سے پیش ہونے والی موسیقی پاکستانی شناخت کے طور پر دیکھی جارہی ہے اور پاکستانی عوام پر کوک سٹوڈیو کے پڑنے والے مثبت اثرات قابل ذکر ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران کوک سٹوڈیو نے سامعین کو لازوال کلاسکس سے ازسرنو متعارف کرانے کے ساتھ نئی نسل کے موسیقاروں کو متعارف کرانے کا عزم کیا ہوا ہے۔" کوک سٹوڈیو اپنے نئے پروڈیوسرز کے ساتھ نئے سفر کے لئے تیار ہے۔ کوکا۔کولا کی برانڈ ٹیم نے سٹرنگز کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے جس نے میوزک انڈسٹری کو آگے بڑھانے اور کوک سٹوڈیو کے جاری ارتقا کے لئے مسلسل کام کیا ہے۔ سٹرنگز نے پرانے اور نئے کے درمیان خلاءکو مضبوط انداز سے پُر کیا اور کلاسیکی، فوک اور قوالی جیسی روایتی اصناف کو بہترین انداز سے یکجا کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے موسیقاروں کی فہرست بھی پیش کی اور انہیں معترف گلوکار کے طور پر پہچان بنانے میں مدد فراہم کی۔ یہ بات اجاگر کرنا بھی اہم ہے کہ کوک سٹوڈیو کبھی بھی پس منظر پر موجود ٹیکنیشنز اور انجینئرز، سیٹ ڈیزائن اور اس پر کام کرانے والے عملہ اور دیگر معاون سٹاف کی بھرپور محنت اور مستحکم عزم کے بغیر کامیاب نہیں ہوتا۔ کوک سٹوڈیو کو بہترین کامیابی اسکی بہترین ٹیم ورک کی وجہ سے ملتی ہے جس میں ہر شخص ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور طور پر جڑ کر کام کرتا ہے تاکہ وہ میوزک کی فیلڈ میں کچھ ایسا کام پیش کریں جو کبھی دیکھنے میں نہ آیا ہو۔ کوک سٹوڈیو کے گلوکاروں، گیتوں، بول، شراکت داریوں اور ٹی وی پر نشر ہونے کے اوقات کی تفصیلات اگلے چند ماہ میں بتدریج سامنے آئیں گی۔