جی سی یونیورسٹی سپورٹس مقابلے، 5 ہزار میٹر ریس محمد بلال نے جیت لی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی کے کھیلوں میں5000میٹر ریس انٹر میڈیٹ کے طالب علم محمد بلال نے جیت لی۔ مقررہ فاصلہ اٹھارہ منٹ میں طے کیا‘ 800میٹر ریس اور ڈسکس تھروکے مقابلوں میں وسیم اکرم اور قیصر عباس نے گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ویمن ڈے کی مناسبت سے طالبات کی کثیر تعداد نے بھی سپورٹس مقابلوں میں حصہ لیا۔لڑکیوں کے لانگ جمپ مقابلوں میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی تہمینہ پہلے، شعبہ نفسیات کی طالبہ مقدس دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ڈسکس تھرو کا مقابلہ اقراءحسین نے جیتا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،جی سی یوچیئرمین سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان اور دیگر تدریسی شعبہ جات کے صدور نے طلباءمیں میڈلز تقسیم کئے۔ دوسرے روز کا سٹاف ممبران کے دوران سب سے اہم مقابلہ 400میٹر ریلے ریس تھی جو کہ شعبہ سپورٹس نے ہی جیت لی۔جی سی یو سالانہ کھیلوں کے مشہور جم خانہ مقابلے جن میں لڑکیوں کی چاٹی ریس اور اولڈ راوئینز کے مابین رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں آج بروز جمعہ 2:30بجے جی سی یو اوول گراﺅنڈ میں ہونگے۔ اس موقع پر جی سی یو کی سالانہ کھیلوں کی فاتح ٹیم کا بھی اعلان کیا جائے گا۔