زینت عرفان موٹر سائیکل پر پاکستان کا سفر کرنے والی باہمت خاتون
لاہور (آن لائن) زینت عرفان موٹر سائیکل پر پاکستان کا سفر کرنے والی باہمت خاتون ہیں۔انکا کہنا ہے کہ ان کے والد کا خواب تھا کہ ان کی بیٹی موٹرسائیکل چلائے۔ پہلا سفر 2015 میں کیا اور گلگت بلتستان کی سیر کی جس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوگیا۔
زینت پر ایک فلم بھی بننے جا رہی ہے تاکہ ان کی ہمت کو خراجِ تحسین دینے کےساتھ ساتھ دوسری خواتین کو بھی آگے بڑھنے کے لیے ہمت مل سکے۔