ابھی ون ڈے کرکٹ سے علیحدگی کا کوئی ارادرہ نہیں:محمد عرفان
دبئی(سپورٹس رپورٹر ) فاسٹ باو¿لر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان س±پر لیگ میں پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پ±ر عزم ہیں۔ ان کا ابھی ون ڈے کرکٹ سے علیحدگی کا کوئی ارادرہ نہیں ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی مدد سے اور یہاں پرفارمنس دے کر ون ڈے کرکٹ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ میری تمام تر توجہ باو¿لنگ پر ہوتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں اپنی فٹنس کو حاصل کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں جگہ بنائیں۔ ہمیشہ سے ہی ان کا مسئلہ فٹنس رہا ہے وہ کبھی بھی اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم سے باہر نہیں ہوئے۔ میں نے بین الاقوامی کرکٹ کبھی بھی ملک میں نہیں کھیلی اور اب چاہتا ہوں کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران اپنے لوگوں کے سامنے کھیل پیش کروں۔