پاکستان سپر لیگ تھری کے میچ میں اسلام یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کوچھ وکٹوں سے شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ تھری کے میچ میں اسلام یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کوچھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ یہ لاہور قلندرز کی ایونٹ میں مسلسل چھٹی شکست تھی جس کے بعدٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو67رنز شکست دیدی ۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تو لاہور قلندرز نے آٹھ وکٹوں پر 163 رنز بنائے۔ فخر زمان اور ڈیوچ نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا ۔ انتون ڈیوچ نے 62 جبکہ فخر زمان نے 34 رنز کی ر اننگز کھیلی۔ کپتان برینڈن میکلم 12 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ فہیم اشرف نے تین‘ شاداب خان، محمد سمیع اور ڈومینی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 56 کے سکور پر گری جب فخر زمان 34 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ڈومینی کی بال پر وہ وکٹوں کے پیچھے لیوک رونکی کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے، امپائر نے انھیں آو¿ٹ نہیں دیا تھا تاہم ریویو لینے پر واضح ہوا کہ بال ان کے بلے سے چھو کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی تھی۔ آغا سلمان آٹھ رنز بنا کر شاداب کی وکٹ بنے۔121 پر فہیم اشرف نے رام دین کو بولڈ کر کے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری کامیابی دلائی۔ رام دین نے نو رنز بنائے۔ اسی اوور میں فہیم نے انتون ڈیوچ کو آوٹ کر دیا۔ انھوں نے 42 گیندوں 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔سنیل نارائن چار رنز بناسکے۔ سہیل خان ایک رن بنا کر محمد سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔ڈیوچ نے 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔اسلام یونائٹیڈ نے ہدف چاروکٹوں پرپورا کرلیا ۔ جے پی ڈومینی اکیس ‘شاداب خان بتیس‘آصف علی سات‘رونکی ستتر رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔مصباح الحق دس جبکہ صاحبزادہ فرحان ایک رن پر ناٹ آﺅٹ رہے۔رونکی کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔سنیل نائرائن نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4وکٹوں پر 180رنز بنائے ۔اسد شفیق سولہ ‘کیون پیٹرسن باون ‘ریلی روسو تیرہ اور انورعلی چھ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے شین واٹسن 90رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ۔کراچی کنگز کی ٹیم 8وکٹوںپر113رنز بناسکی ۔ڈینلی ایک ‘شاہد آفریدی ایک ‘انگرام پانچ ‘بابراعظم بتیس ‘روی بوپارہ صفر ‘عماد وسیم پینتیس ‘وائز پانچ ‘محمد عرفان جونیئر صفر پر آﺅٹ ہوئے ۔ محمد رضوان چھبیس اور محمد عامر چھ رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ راحت علی اور انور علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شین واٹسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔