شکست کے ذمہ دار باﺅلرز ‘منصوبہ بندی پر عمل نہیں کیا: برینڈن میکلم
دبئی (سپورٹس رپورٹر )لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن یکلم نے پی ایس ایل میں مسلسل چھٹی شکست کا ذمہ دار باولرز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو آرام سے شکست دے سکتے تھے لیکن باولرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔ باولرز پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منصوبہ بندی پر عمل نہیں کیا۔ باولنگ اچھی نہیں کروائی جس کی وجہ سے میں بہت دل شکستہ ہوں تاہم بیٹنگ اچھی کی۔ کپتان آپ کارکردگی کے ذمہ دار ہو تے ہیں ، لاہور قلندرز میں ذمہ داری کےساتھ کام کیا جس طرح دوسری ٹیم کےساتھ بطور کپتان کرتا ہوں۔