چیئرمین سینٹ کا امیدوار نامزد نہیں ہوا ووٹ کیسے مانگ سکتا ہوں، سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد نہیں ہوا، ووٹ کیسے مانگ سکتا ہوں، امید ہے سینٹ کا وقار مزید بڑھے گا، صوبوں کے مسائل حل ہوں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے جن کے پاس ووٹ زیادہ ہوں گے وہی پارٹی چیئرمین سینٹ بنانے میں کامیاب ہو گی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ابھی تک پارٹی چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد نہیں ہوا، ووٹ کیسے مانگ سکتا۔ توقع ہے کہ نئے چیئرمین سینٹ کا وقار مزید بڑھائیں گے، عوام اور صوبوں کے مسائل ہوں گے۔